قلم قبیلہ ادبی ٹرسٹ کے زیر انتظام ثاقبہ گرلز کالج محض کسی زمین یا عمارت کا نام نہیں بلکہ یہ ایک تحریک کا نام ہے جس کی بنیاد ایک امید اور مقدس نظریے پر وقوع پذیر ہوئی ہے۔ اس کالج کا اہم ہدف معیاری تعلیم و تربیت کے ذریعے طالبات میں اعلی اخلاقیات کی بالیدگی ہے- امتیازی تعلیم ہمیشہ مہذب شہریوں کی منبع ہوتی ہے جو ذمے دار ضامن بن کر رجائیت پسندی سے اہم ملکی امور کی ترقی میں حصہ لیتے ہیں۔ مناسب اور منصفانہ تعلیم ایک بصیرت شعار رویت فراہم کرتی ہے جو کسی بھی فرد کو غیر منصفانہ کیے بغیر اس کی سماجی اور اخلاقی زندگی کے مختلف معاملات منظم انداز میں سنبھالنے میں مدد کرتی ہے۔ ثاقبہ گرلز کالج کی بنیاد قلم قبیلہ ادبی ٹرسٹ کے پینتیس سالہ تجربے پر رکھی گئی ہے جو اپنی خصوصی ادبی خدمات پاکستان کی ادبی برادری کو موٴثر انداز میں اور ثابت قدمی سے فراہم کرتا آ رہا ہے۔ قلم قبیلہ ادبی ٹرسٹ مندرجہ ذیل خدمات کو منظم انداز میں فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے:
قومی سطح پر مذاکرات کی افتتاحی تقریبات
مشاعرے اور دیگر ادبی موضوعات پر مجالس
حسن کارکردگی پر انعامات کی نامزدگی
ممتاز شش ماہی ادبی رسالے کی باقاعدہ اشاعت
اللہ قادر مطلق کی رضا و فضل سے یہ کالج بلوچستان کی طالبات کے لیے مثالی تعلیمی ماحول فراہم کر کے ایک مثال بنے گا
محترمہ ثاقبہ رحیم الدین خان
محترمہ ثاقبہ رحیم الدین کی زندگی اور انکی کار نمایوں کی مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی انکی ویب سائٹ دیکھیں ویب سائٹ