English

ماحول

خواتین کی تعلیم کے نقطہ نظر سے ثاقبہ گرلز کالج ایک ترغیب انگیز ماحول ہے۔ یہ مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ دوست پرور اور معاون تعلیمی فضا کی پیش کش کرتا ہے

  • اصول کے ساتھ عملی تجربہ
  • مستقبل کے مقاصد پر شفاف اور عین مطابق شعور اور
  • مختلف پیشوں کے متعلق منفرد فہم

ثاقبہ گرلز کالج نے اپنے تمام نصاب میں اصولی تعلیم کو عملی تجربہ سے منسلک کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی تدریجی مطالعہ کی پیش کش کرتا ہے جو اضافی درس کی ضرورت کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہے ۔ تدریجی تعلیم کے نفاذ کے لیے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ اور انتظامیہ ان امور پر توجہ دینے پر مصمم ہیں کہ

  • طالبات کے لیے تخلیقی اور دوستانہ ماحول بنا طالبات کے لیے تخلیقی اور دوستانہ ماحول بنا کر اس فضا میں انکو درس دیا جاۓ
  • طالبات کو نئے موضوعات پر جامع فہم اور پہلے سے سیکھے ہوۓ موضوعات پر اضافی ہدایات اور معلومات عامہ فراہم کی جاۓ
  • سیکھے ہوۓ موضوعات پر مسلسل بحث و تبصرہ کیا جاۓ کیونکہ تعلیم بہ افزونی انتہائی مفید ہے جو اعتماد اور منفرد معیار اہلیت دے کر طالبات کو اپنے پسندیدہ پیشوں کے تعین میں مدد دے کر انکو ان پیشوں کی طرف بڑھاتی ہے
  • درس کے دوران مداخل اور توجہ میں حائل ہونے والے عناصر کو ہدف کیا جاۓ تاکہ طالبات کی استنتاجی خصوصیات کو بہتر کیا جا سکے
  • کارکردگی کے سہ ماہی جائزوں کی معرفت سے طالبات کی مجموعی کارکردگی اور پیش رفت کو تسلسل سے دیکھا جاتا رہے

کالج کے احاطے میں مؤثر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے علاوہ کالج کی انتظامیہ طالبات کی سماجی اور مادی پہلوؤں کی بہتری کے لیے بھی گامزن ہے کیونکہ ان پہلوؤں کی بہتری طالبات میں تعلیم سے گہرا شغف بڑھا کر ان میں اعلی حصول تعلیم کا سبب بن سکتا ہے۔

  • علاقے میں موجود دیگر نجی تعلیمی اداروں کے اجرتی ڈھانچوں کی نسبت کالج کی فیس معقول اور دلکش ہے
  • کالج کا احاطہ کشادہ جماعتوں، سائنسی تجربہ گاہوں، کمپیوٹر ہال، نمائش گاہوں، عام اجتماعات کے لِيے مخصوص ہال، اور اندرونی کھیلوں کے میدان سے لیس ہے۔ یہ تمام سہولیات نہ صرف روایتی تعلیم کے لیے موزوں ہیں بلکہ غیر نصابی اور سہ نصابی سرگرمیوں کے لیے بھی انتہائی مناسب ہیں