English

سہولیات

سائنسی تجربہ گاہیں

عصر حاضر کے کسی بھی معیاری تعلیمی ادارے کے لیےجس کا ہدف جدید تعلیمی معیار کے ساتھ تعمیل کرنا ہو اس کے لیے کمپوٹر اور سائنسی تجربہ گاہوں کا ہونا نا گزیر ہے ۔ ثاقبہ گرلز کالج کے پاس چار سائنسی تجربہ گاہیں موجود ہیں جن میں طبعیات، کیمیا، حیاتیات، اور کمپیوٹر شامل ہیں جو جدید سازو سامان سے اچھی طرح سے لیس ہیں۔ ہر تجربہ گاہ کا اپنا تربیت یافتہ معاون ہے جس کا فرض حفاظتی اقدامات کی نگرانی کرنا اور اس چیز کا اہتمام کرنا ہے کہ تمام طالبات تجربہ گاہ کی سہولیات کے استعمال کے دوران اس کے اصولوں کی حدود میں رہیں

کتب خانہ

کالج کے کتب خانہ میں سات ہزار سے زائد کتابیں موجود ہیں اور موقتی مطبوعات و جرائد کی ایک بڑی تعداد بھی اس کی ملکیت ہے۔ یہ طالبات کو تمام معروف اخبارات تک رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔ طالبات کو اجازت ہے کے وہ اس کتب خانہ کو صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک استعمال کریں- طالبات کو سہولت فراہم کرنا اور انکو اصولوں کے مطابق ہدایات دینا منتظم کتب خانہ کی ذمہ داری یہ ہے

اجتماعی ہال

عام اجتماعات کے لِيے کالج کا مخصوص ہال جدید آلت مواصلات کی سہولیات سے آراستہ ہے-اس ہال کی ائر کنڈیشنڈ وسعت میں چار سو سے زائد طالبات اور مہمانوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ قابل ذکر خصوصیات غیر نصابی اور سہ نصابی سر گرمیوں کے لیے مخصوص ہیں جو پورے درسی سال میں ثقافتی اور تعلیمی تقریبات سے منسلک ہیں