English

پرنسپل

کس تعلیمی ادارے میں آپ اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں یہ کوئی معمولی فیصلہ نہیں اور میرا یقین ہے کہ ثاقبہ گرلز کالج کے چناؤ پر آپ کو کبھی افسوس نہ گا۔ ہم نے طالبات کی ضروریات پر اپنی توجہ کو مرکوز کیا ہوا ہے اور ہمارا مقصد طالبات میں علم کے حصول کا گہرا شغف ابھارنا ہے تاکہ ثاقبہ گرلز کالج میں انکا سفر خوش آئین تجربہ ثابت ہو-

ہم طالبات کو اصولی علم اور عملی تجربہ فراہم کر کے انکی خدا داد صلاحیتوں کو ابھارے پر مرکوز ہیں۔ معیاری تعلیم کے ذریعے ہم نہ صرف طالبات کی جدید عملیاتی معلومات کو بہتر کرنے پر مرکوز ہیں بلکہ ساتھ ہی ان کی اخلاقی تربیت پر بھی مصروف عمل ہیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں ممتاز کردار ادا کر سکیں اور اس علم کو اگلی نسلوں تک پہنچا کر معاشرے کے فلاح و بہبود کے کاموں میں شریک ہو سکیں –

ہمارا عزم ہے کہ مستقبل میں ہم ملکی سطح پر قابل ذکر تعلیمی اداروں کے درمیان امتیازی شان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

ڈاکٹر فردوس انور قاضی